15 اکتوبر 2011 - 20:30

بحرين ميں عوامي احتجاج کا سلسلہ جاري ہے اور اس ملک کے مختلف شہروں سے مزيد مظاہرين اور سياسي رہنماؤں کو گرفتار کر ليا گيا ہے.

ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق بحرين کي سيکورٹي فورس نے سعودي عرب کے فوجيوں کي مدد سے بحرين کے مختلف شہروں ميں حملہ کرکے حکومت مخالف مظاہرين اور سياسي رہنماؤں کو گرفتار کر ليا ہے -

ہفتے کے دن بحرين کے شمال مغرب ميں واقع بني جمرہ کے علاقے ميں حکومت مخالف ايک رہنما کے گھر کے سامنے سيکڑوں بحريني شہريوں نے مظاہرہ کيا-

جن پر بحرين کي سيکورٹي فورس نے حملہ کرديا اور متعدد افراد کو گرفتار کر ليا -

واضح رہے کہ بني جمرہ ميں جس رہنما کے گھر کے سامنے مظاہرہ کيا گيا وہ اس وقت بحرين کي حکومت کي قيد ميں ہے-

جمعے کے دن بھي بحرين کي سيکورٹي فورس نے ايک پر امن مظاہرے پر حملہ کر کے سولہ سالہ ايک بحريني جوان کو شہيد کرديا ديا تھا-...........

/169